حیدرآباد ۔ 5 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ ریٹائرڈ یونانی ڈاکٹرس اسوسی ایشن کی جانب سے تیار کردہ سال 2022ء کیلینڈر کا نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب عامر علی خان نے رسم اجراء کیا۔ اسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ خان، جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد سلیم، اسوسی ایشن کے مشیر ڈاکٹر میر یوسف علی، نائب صدور ڈاکٹر خواجہ پاشاہ، ڈاکٹر محمد محسن، جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر محمد تاج الدین، آرگنائزنگ سکریٹری ڈاکٹر صدرالدین شاہد، اگزیکیٹیو ممبرس ڈاکٹرس محمد اسمعیل، ڈاکٹر محمد مکرم نے دفتر سیاست پہنچ کر جناب عامر علی خان سے ملاقات کی اور طب یونانی کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اردو ذریعہ تعلیم یونانی طب کو فروغ دینے پروفیسرس، میڈیکل آفیسرس کے علاوہ دوسرے شعبوں کے مخلوعہ جائیدادوں اور دوسرے امور پر غوروخوض کیا گیا۔ جناب عامر علی خان نے کہا کہ یونانی کے مسائل کو اخبار کے ذریعہ حکومت تک پہنچانے میں روزنامہ سیاست نے ہمیشہ اہم رول ادا کیا ہے اور یہ تعاون و سرپرستی مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔ن