جناب غیاث الدین بابو خاں کا انتقال

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اگست (سیاست نیوز) حیدرآباد کے ممتاز بزنسمین اور فلاحی و تعلیمی سرگرمیوں کے روح رواں جناب غیاث الدین بابو خاں کا آج 83 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ گزشتہ کئی دہوں سے غیاث الدین بابو خاں مختلف اداروں کے ذریعہ مسلم اقلیت کی تعلیمی اور معاشی ترقی کی مساعی کر رہے تھے۔ بابو خاں اثاثہ جات کے بانی جناب غیاث الدین بابو خاں نے حیدرآباد میں بابو اسٹیٹ اور دکن ٹاورس کی بنا رکھی۔ حیدرآباد زکوٰۃ اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ اور فاؤنڈیشن فار اکنامک اینڈ ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ (FEED) کے ذریعہ اقلیتی طلبہ کے اسکالرشپ ، ہیلت کیر ، تعلیمی امداد ، خواتین کے امپاورمنٹ اور دیگر شعبہ جات میں آندھراپردیش اور تلنگانہ میں خدمات کا طویل ریکارڈ ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد بقیع بنجارہ ہلز میں ادا کی گئی۔ 1