جنتا دل (یو) کو ’تیر‘ انتخابی نشان الاٹ نہیں:کمیشن

   

نئی دہلی، 26 اگست (سیاست ڈاٹ کام)الیکشن کمیشن نے جنتا دل (یو)کو ‘تیر’ انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا ہے کیونکہ اس سے ملتا جلتا انتخابی نشان جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے پاس ہے ۔ کمیشن نے گزشتہ دنوں جاری اپنے حکمنامہ میں کہا ہے کہ جنتا دل یو بہار اور اروناچل پردیش میں رجسٹرڈ سیاسی پارٹی ہیں اور اس کے انتخابی نشان ‘تیر’ ہیں جو کہ ‘ریزرو’ ہے جبکہ جھارکھنڈ مکتی مورچہ میں رجسٹرڈ سیاسی پارٹی ہے اور اس کا انتخابی نشان ’تیر‘ اور ’دھنش‘ہے اور وہ بھی ریزرو ہے ۔ اسی طرح شیوسینا مہاراشٹر میں رجسٹرڈ سیاسی پارٹی ہے اور اس کا انتخابی نشان ’تیر‘ہے اور ’دھنش‘ ہے۔