بنگلور۔24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )کورونا وائرس نے ایک جانب ہندوستان میں اپنا قہر ڈھانا شروع کردیا ہے اور اس سے حفاظت کیلئے مرکزی اور ریاستیں حکومتیں جنتا کرفیو لگا چکی ہے لیکن دوسری جانب کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جوکہ کورونا وائرس کی سنگینی سے بے خبر اپنی روز کی زندگی میں مصروف ہیں اور حد تو اس وقت ہوگئی جب تماکورو کے ایک جوڑے نے بڑی دھوم سے اپنی شادی کی تقاریب مکمل کی اور ان پر جنتا کرفیوکا کوئی اثر نہیں ہے۔ تماکوورو میں پیش آئے واقعہ میں جب پورا ملک جنتا کرفیو لاک ڈاؤن کے تحت تھا تو تماکاورو میں دو شادیاں انجام پائیں جن میں ایک ہزار سے زیادہ فراد شریک تھے۔ منگونتھا ن کی شادی کی تقریب توجہ کا مرکز رہی جس میں دفتر کے آؤٹ سورس اسٹاف کے علاوہ دوست واقارب کے علاوہ رشتہ داروں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔ رنجیتھا ایس وائی کی یہ شادی ایک بڑے ہال میں منعقد ہوئی جبکہ محورتا کی شادی دوسرے دن صبح ہوئی۔500 سے زائد افراد نے اس استقبالیہ میں شرکت کی اور مزید 400 افراد نے اس شادی میں حصہ لیا۔ واضح طور پرکوئی معاشرتی دوری یا احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئیں۔ دوسری شادی دوسرے دن ٹمکور یونیورسٹی کے مہمان لیکچررکوٹہ شنکر اور معروف شاعر مرحوم کے بی سدیا کی بیٹی ٹی ایس چیترا کی تھی۔
