جنرل بپن راوت کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلیے ہمیں راجیہ سبھا میں وقت نہیں دیا گیا، اپوزیشن رہنما کھڑگے کا الزام

,

   

نئی دہلی: راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکاارجن کھڑگے نے جمعرات کو الزام لگایا کہ حکومت اور ایوان بالا میں چیئرمین نے اپوزیشن سے کہا کہ وہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے وقت نہیں دیا گیا۔انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر وجے چوک میں نامہ نگاروں سے کہا کہ آج کا دن بہت افسوسناک ہے۔ ہم جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور 11 دیگر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس حادثے میں اپنی جانیں گنوائیں۔کانگریس کے سینئر لیڈر نے کہاکہ ایوان میں حکومت کی طرف سے ایک بیان آیا اور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ڈپٹی چیئرمین نے بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے کہا کہ ہمیں بھی دو منٹ یا ایک منٹ کے لیے خراج عقیدت پیش کرنا چاہیے لیکن حکومت اور سیٹ نے ہمیں اجازت نہیں دی۔باقی موضوعات سیاسی ہیں لیکن یہ ایک قومی مسئلہ ہے اور سی ڈی ایس جیسے شخص کو خراج عقیدت پیش کیا جانا تھا۔ اس کے لیے وقت بھی نہیں ملتا تو یہ ایوان کیسے چلایا جا رہا ہے، یہ بدقسمتی کی بات ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔کھڑگے نے یہ بھی کہاکہ ہم اپنی جان گنوانے والوں کے خاندانوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمی افسر گروپ کیپٹن ورون سنگھ کے جلد صحت یاب ہونے کی خواہش کرتے ہیں