سلیگری پہنچ کر حادثہ کے مہلوکین کے تابوت پر پھول نچھاور کئے
حیدرآباد۔9۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) گورنر تلنگانہ ڈاکٹر سوندرا راجن نے ٹاملناڈو پہنچ کر سلیگری ہیلی کاپٹر حادثہ میں فوت ہونے والے جنرل بپن راوت اور دیگر فوجی عہدیداروں کو خراج پیش کیا۔ سلیگری کے پہاڑی علاقہ میں کل پیش آئے ہیلی کاپٹر حادثہ میں جنرل راوت ، ان کی اہلیہ اور دیگر 11 افراد کی موت واقع ہوئی تھی ۔ سلیگری ضلع کے مدراس ریجمنٹ سنٹر میں مہلوکین کی نعشوں کے تابوت منتقل کئے گئے جہاں انہیں فوجی گارڈ آف آنر پیش کرتے ہوئے خراج ادا کیا گیا ۔ گورنر تلنگانہ ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے گلہائے عقیدت پیش کئے اور جسٹس راوت اور دوسروں کی موت پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے مہلوک فوجی جوانوں کے تابوت پر پھول نچھاور کئے ۔ گورنر نے ٹوئیٹر پر جنرل بپن راوت کی اچانک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کرتی ہیں۔ انہوں نے حادثہ میں ہلاک دیگر فوجی جوانوں کی موت پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور ان کے پسماندگان سے اظہار ہمدردی کیا۔ جنرل راوت نے ملک کے لئے جو گراں قدر خدمات انجام دی ہیں، انہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ر