جنسی استحصال واقعہ کے خلاف احتجاج

   

نظام آباد :14؍ اکتوبر ( محمد جاوید علی)شہر نظام آباد کے پوسل گلی میں کل ڈھونگی بابا کی جانب سے نابالغ لڑکی کے ساتھ گذشتہ 3 ماہ سے استحصال کرنے کے واقعہ کی اطلاع پر بہوجن لفٹ پارٹی کے ریاستی کنونیر ڈی وینکٹی ، ضلع صدر ایڈوکیٹ شیام بابو ، سرینواس ، ستیہ نارائنا ، مدھو ، احمد حسین و دیگر نے آج دواخانہ پہنچ کر لڑکی کے والد ین سے ملاقات کی اور تفصیلات حاصل کیا ۔ اس موقع پر وینکٹی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ڈھونگی بابا کی جانب سے انجام دئیے گئے واقعہ کے ذمہ دار مرکزی اور ریاستی حکومتیں ہے اور حکومتوں کی ناکامی کے باعث مسلسل اس طرح کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔ ان کے علاوہ سی پی ایم کے ٹائون سکریٹری گوردھن، سکریٹری مہیش کے علاوہ ریکھا ، لکشمی بائی ، انا پورنا اور آیدوا کی صدر سجاتا ، آصف و دیگر نے بھی اس واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ناگارام چوراستہ پر دھرنا منظم کیا اور اس واقعہ میں ملوث ڈھونگی بابا کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ضلع میں آئے دن اس طرح کے واقعات رونما ہورہے ہیں اور ان واقعات کی ذمہ دار ہے انہوں نے اس واقعہ کی مکمل تحقیق کرنے کا مطالبہ کیا ۔