جنسی استحصال کرنے والے شخص کو سزاء

   

حیدرآباد /20 جنوری ( سیاست نیوز ) ایل بی نگر کی ایک عدالت نے ایک درندہ صفت شخص کو کمسن لڑکی کا جنسی استعحصال کرنے پر سزاء سنائی ہے ۔ عدالت نے گھٹکیسر پولیس کی کارروائی پر فیصلہ سنایا ۔ پولیس نے سال 2015 کے ایک مقدمہ میں آج چارج شیٹ کو داخل کیا اور عدالت نے 48 سالہ رمیش شیوادم کو 5 سال کی سزا اور ڈھائی ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا ۔ اس ملزم نے 13 سالہ لڑکی کا جنسی استحصال کیا ۔ یہ لڑکی اس شخص کی گود لی ہوئی لڑکی تھی ۔ عدالت نے یہ فیصلہ سنایا ہے ۔