جنسی تشدد کے خلاف بیان پر دستخط، ایرانی اداکارہ نازنین بہرامی گرفتار

   

تہران :ایرانی اداکارہ نازنین بہرامی کو جنسی تشدد کے خلاف مشترکہ بیان پر دستخط کرنے کے بعد ایران کی خفیہ پولیس نے تہران سے گرفتار کر لیا ہے۔آج برطانوی اخبار دی انڈی پینڈنٹ کے مطابق نازنین بہرامی کی فیملی نے دعویٰ کیا ہے کہ مشترکہ بیان جس پر آٹھ سو خواتین کے دستخط ہیں اس کے بعد نازنین کو خفیہ پولیس نے گرفتار کیا۔ایران کی فلم انڈسٹری نے مذمت کی ہے ۔