جنسی ہراسانی سے دلبرداشتہ طالبہ کی خودکشی، پرنسپل اورٹیچرگرفتار

   

کویمبٹور :تمل ناڈو میں ایک نجی اسکول کے ٹیچرکی جنسی ہراسانی سے دلبرداشتہ 12 ویں کلاس کی ایک طالبہ کے ذریعہ پھندالگاکر خودکشی کئے جانے کے معاملے میں پولیس نے غفلت برتنے والی پرنسپل کو گرفتار کرلیا ہے ۔چنمیہ ودیالیہ کی ہیڈ ماسٹر میرا جیکسن کو پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہونے پرخصوصی پولیس ٹیم نے بنگلور سے گرفتار کیا ہے ۔ تمل ناڈو کے وزیراسکول ایجوکیشن امبل مہیش پویاموزی نے اتوار کو صحافیوں کو بتایا کہ بجلی کے وزیر وی سینتھل بالاجی نے طالبہ کے والدین سے ملاقات کی اور واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔