٭ سوشل میڈیا پر کئی افراد نے ایک ویڈیو پوسٹ کیا جس میں دکھایا گیا ہیکہ برہنہ شخص کو خواتین کا گروپ زدوکوب کررہا ہے۔ سوشل میڈیا کے ویڈیو پوسٹ کے مطابق اس شخص نے 5 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کی کوشش کی۔ پوسٹ کے مطابق امبالا کی جین مارکٹ میں ایک شخص نے 5 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کی کوشش کی۔ مقامی ایک خاتون نے اس شخص کو پکڑ لیا اور برہنہ کرکے علاقہ میں گھمایا گیا۔ اس شخص کے خلاف سخت کارروائی کی بات کی گئی۔ یہ میسیج دو ہزار سے زیادہ وقت ٹوئیٹ کیا گیا۔ ٹوئیٹر اور فیس بک پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے الزام عائد کیا گیا کہ مسلم شخص نے اس جرم کی کوشش کی ہے۔ اطلاعات میں بتایا گیا ہیکہ کمسن لڑکی کے ساتھ جنسی ہراسانی کے ملزم کو مسلمان ہونے کا جھوٹا پروپگنڈہ کیا گیا۔