٭ ڈیزائنر منیش اروڑہ نے مرد حضرات کیلئے فیشن ٹپس بتاتے ہوئے ایک انٹرویو میں کہا ہیکہ جنس کی مناسبت سے تجربے کیجئے اور اسی اعتبار سے کپڑوں کا انتخاب کیجئے۔ تہوار کے سیزن میں بعض چمکیلی اشیاء جڑے لباس پہننے سے پس و پیش نہ کرے۔ انہوں نے مرد لوگوں کیلئے اپنے وارڈ روب میں جمع کئے جانے والے منتخب ملبوسات کے تعلق سے پوچھنے پر کہا کہ سفید ٹی شرٹس، کاٹن کا کرتا اور بھڑکیلا و چمکدار رنگ والا لباس ضرور ہونا چاہئے۔