جنوبی افریقہ میں پُراسرار دھماکہ ایک ہلاک،48زخمی

   

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے سب سے بڑے شہر جوہانسبرگ میں سڑک کے بیچ پراسرار دھماکہ کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک اور 48 زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق جوہانسبرگ میں ایک سڑک پر گاڑیاں کھڑی تھیں کہ اچانک پراسرار دھماکہ ہوا جس سے سڑک اکھڑ گئی اور اس کے نتیجے میں ایک شخص دم توڑدیااور 48زخمی ہوگئے۔