پیرو: جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں وین حادثے کے نتیجے میں 4 سیاح ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر وین پیرو کیسیاحتی مقام ماچوپچو کے قریب کھائی میں جا گری۔ذرائع کے مطابق ہلاک سیاحوں میں سے 3 کولمبیا اور 1 کا تعلق پیرو سے تھا۔حادثے کے زخمیوں میں 4 فرانسیسی، 2 یونانی، 2 اسرائیلی، 2 کینیڈین، 2 ارجنٹائن، 2 پیرو، 1 ڈچ اور 1 ہسپانوی شامل ہیں۔