ترواننت پورم : جنوبی ریلوے ہفتہ کو یہاں روزگار میلہ (بھرتی مہم) پروگرام منعقد کرے گا۔ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 10 لاکھ اہلکاروں کے لیے بھرتی مہم (ملازمت میلے ) کا آغاز کریں گے ۔ تقریب کے دوران ملک بھر میں 75 ہزار نئے تعینات ہونے والے افراد کو تقرری نامے دیئے جائیں گے ۔ اس موقع پر وزیراعظم ان لوگوں سے خطاب بھی کریں گے ۔ مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور پارلیمانی امور وی مرلی دھرن اس تقریب میں شرکت کریں گے ۔ اس موقع پر مختلف تنظیموں، مرکزی حکومت کے محکموں جیسے ریلوے ، انڈیا پوسٹ، سی آر پی ایف، بی ایس ایف، ای ایس آئی سی وغیرہ میں مختلف سطحوں پر بھرتی کیے جانے والے نئے امیدواروں کو تقرری پیشکش خطوط جاری کیے جائیں گے ۔