جنوبی شام میں سینکڑوں افراد کی ریلی

   

طرابلس۔ جنوبی شامی شہر سویدہ میں سینکڑوں افراد بہتر معیار زندگی اور جمہوریت کے لیے مسلسل پانچ روز سے مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس احتجاج کا آغاز حکومت کی جانب سے 6 لاکھ خاندانوں کے لیے سبسیڈری پروگرام کی بندش کے اعلان کے بعد ہوا۔ شامی تنازعہ پر نگاہ رکھنے والے مبصر گروپ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق احتجاج میں شامل افراد ہم ایک جمہوری ملک چاہتے ہیں جیسے نعرہ بلند کر رہے تھے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ان مظاہرین میں ایک مقامی مذہبی اقلیت ’دروز‘ سے تعلق رکھنے والے افراد کی اکثریت ہے۔