بیروت: لبنان کے وزیراعظم حسن دیاب نے کہا کہ اسرائیل نے پیر کو اقوام متحدہ کی سیز فائر لائن پر ’خطرناک فوجی کارروائیاں‘ کر کے لبنان کی خود مختاری پامال کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جنوبی لبنان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ وہاں حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ لبنان اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر لائن پر تعینات اقوام متحدہ کے امن کے دستوں (یونیفِل) نے فریقین پر زور دیا ہے کہ ان حالات میں وہ حتی الامکان ضبط کا مظاہرہ کریں۔