میامی بیچ (امریکہ) ۔ /12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) میامی کے جنوبی ساحل پر جہاں سیاحوں کا ہجوم تھا پولیس نے فائرنگ کی جس کی وجہ سے ایک پولیس عہدیدار زخمی ہوگیا جبکہ اس کو چاقو زنی کی گئی اور دوسرا پولیس عہدیدار جو شدید زخمی ہے دواخانہ میں شریک کردیا گیا ۔ میامی ساحلی پولیس نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ یہ فائرنگ اُس وقت ہوئی جبکہ ایک عہدیدار کو چاقو زنی کی گئی ۔ تاہم دواخانہ میں اُس کی حالت مستحکم ہے ۔ پولیس کے بموجب ایک دوسرے پولیس عہدیدار کو جس کی حالت نازک ہے دواخانہ میں شریک کردیا گیا ۔ اُسے پولیس فائرنگ کے دوران غلطی سے گولی کا زخم آیا تھا ۔ وہ فائرنگ کی وجوہات کی تحقیقات کررہا تھا لیکن فائرنگ کی زد میں آگیا ۔