اسٹاک ہوم : جنوبی کوریا کی مصنف ہان کانگ کو سال 2024کے لئے ادب کا نوبل انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہیں اس اعزاز کے لیے ان کی شاعرانہ نثر کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ سویڈش اکیڈمی کی نوبل کمیٹی نے جمعرات کو اس کا اعلان کیا۔ نوبل کمیٹی کے مستقل سکریٹری میٹس مالم نے مصنف ہان کانگ کو ایوارڈ دینے کا اعلان کیا۔ مصنف ہان کانگ کی کتابوں میں ’دی ویجیٹیرین‘ ، ’دی وائٹ بک‘، ’ہیومن ایکٹس‘ اور ’گریک لیسنس‘ خصوصی طورپر شامل ہیں۔ہان کانگ 1970 میں جنوبی کوریا کے شہر گوانگجو میں پیدا ہوئیں لیکن 9 سال کی عمر میں اپنے خاندان کے ساتھ سیول چلی گئیں۔
کویتی فضائیہ کا ایف 18 طیارہ گرکر تباہ
کویت سٹی : کویتی فضائیہ کا ایک ایف 18 طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گرکر تباہ ہوگیا، پائلٹ کی موت واقع ہوگئی۔کویتی نیوز ایجنسی کونا کے مطابق وزارت دفاع کے سرکاری ترجمان کرنل حمد الصفر نے بتایا طیارہ شمالی کویت میں تربیتی مشن پر تھا۔ترجمان نے کہا کہ ’تحقیقاتی ٹیموں نے حادثے کی تفصیلات اور وجوہ کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات شروع کردی ہے‘۔