سیول 3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا میں طوفان سے نو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پانچ افراد لاپتہ ہیں۔ طوفان میٹاگ انتہائی تیز ہواؤں کے جھکڑ اور شدید بارش لیکر آیا ہے جس نے چہارشنبہ اور جمعرات کو ملک کے جنوبی حصہ کو شدید طور پر متاثر کیا۔ دوسری طرف وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق جن 9 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے ان میں 6 افراد زمین کھسکنے کے واقعات میں زندہ دفن ہوگئے۔ تیز ہواؤں کے جھکڑ سے ہزاروں مکانات میں تاریکی چھا گئی کیونکہ برقی سربراہی منقطع ہوگئی تھی جبکہ ہزاروں مکانات اور عمارتوں میں پانی گھس گیا ہے۔