جنوبی کوریا میں شدید بارش مہلوکین کی تعداد 35ہوگئی

   

سیول : دنیا بھر کی طرح ایشیا بھی موسمیاتی تبدیلیوں کی زد پر ہے، تین ممالک ان دنوں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے بری طرح متاثر ہو چکے ہیں۔خبر کے مطابق، چین ، ہندوس تان اور جنوبی کوریا کے مختلف شہروں میں سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ نے تباہی مچا دی ہے۔جنوبی کوریا کے 4 صوبوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے اموات کی تعداد 35 ہو گئی ہے، ایک انڈر پاس بھی زیر آب آ گیا، جس میں متعدد افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے، انڈر پاس سے 7 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔