سیول : بتایا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول اور اس کے نواحی علاقوں میں موسلادھار بارش سے اموات کی تعداد 14 ہو گئی۔یونہاپ ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ہفتہ کے آغاز سے ہونے والی شدید بارش کی وجہ سے ہزاروں گھر زیر آب آچکے ہیں، جن کی اکثریت سیول میں ہے۔سینٹرل ہیڈکوارٹر فار ڈیزاسٹر اینڈ سیکیورٹی میڑرز کے مطابق، 14 افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے8 سیول میں ، 4صوبہ گیونگگی میں 4 اور 2صوبہ گینگون میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔سی ڈی ایس سی ایچ نے کہا کہ 5 افراد کی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں۔