جنوبی کوریا میں کورونا کے 10،635 کیسز، 230 اموات

   

سیول ، 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک کورونا وائرس ‘ کووڈ -19’ کے 22 کیسز درج کئے گئے جس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 10،635 ہو گئی ہے اور اب تک 230 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ملک میں مسلسل پانچویں دن روزانہ اوسطا 30 سے کم نئے کیسز درج کئے گئے ہیں ۔ ملک میں اب تک 230 افراد ہلاک ہوئے ہیں جو مجموعی کیسز کا 2.16 فیصد ہے۔ وزارت صحت کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (کے سی ڈی سی ) نے بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 72 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد قرنطینہ سے آزاد کر دیا گیا ہے جس کے ساتھ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 7،829 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 14 نئے کیسز دوسرے ممالک سے آئے ہیں ۔