جنوبی کوریا کے نئے صدر یون سک یول کی حلف برداری

   

سیول: جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر یون سک یول نے اپنے عہدہ کاحلف لے لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کو مکمل ختم کرنا ہوگا۔یون سک یول نے کہا ہے کہ صدر کے فرائض کو وفاداری کے ساتھ انجام دوں گا۔ امریکہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن رواں ماہ جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے ۔وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن دورہ ایشیا میں اپنے جنوبی کوریائی اور جاپانی ہم منصب سے شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام پر بات کریں گے ۔