جنوبی ہند کی تین ریاستوں میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ!

,

   

نئی دہلی۔ جنوبی ہندوستان کی تین ریاستوں ، تمل ناڈو ، کرناٹک اور آندھرا پردیش میں کورونا وائرس کے کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ تمل ناڈو میں کرونا وائرس متاثرین کی تعداد دو لاکھ کے قریب((199749 )ہوگئی ہے ، جبکہ کرناٹک میں 85870 اور آندھرا پردیش میں 80858 کیسز ہیں۔ان ریاستوں میں گزشتہ ایک ہفتہ میں وائرس کے کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ پیر سے آج تک آندھرا پردیش میں سب سے زیادہ تعداد 31208 ، تمل ناڈو میں 29057 اور کرناٹک میں 22098 کیسز ریکارڈ کئے گئے ۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 48916 نئے کیس سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 1336861 ہوگئی ہے ۔ اسی دوران ، 757 افراد کی ہلاکت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 31358 ہوگئی ہے ۔ اس عرصے کے دوران 844932 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔ جنوبی ہندوستانی ریاست تلنگانہ میں بھی کورونا انفیکشن کے معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ تلنگانہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 52466 ہوگئی ہے جن میں 455 افراد لقمہ اجل بنے ۔ اب تک 40334 لوگ اس وبا سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔ راجستھان میں بھی کورونا متاثرین کی تعداد 34178 تک پہنچ چکی ہے یہاں اب تک 602 افراد لقمہ اجل بنے جب کہ 24547 افراد مکمل طور سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ہریانہ میں 29755 افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 382 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس وبا سے مدھیہ پردیش میں 791، جموں و کشمیر میں 296، پنجاب میں 282، بہار میں 220، اڈیشہ میں 120، آسام میں 76، جھاڑ کھنڈ میں 70، اتراکھنڈ میں 60، کیرالہ میں 54، پڈوچیری میں 35 اور ناگالینڈ میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے ۔