جنوب مغربی مانسون تلنگانہ میں سرگرم

   

حیدرآباد۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے بعض مقامات پر شدید سے شدید ترین بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی۔اپنے بلیٹن میں اس نے کہا ہے کہ 21اگسٹ کو بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے ۔آئندہ پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ،ساحلی اے پی،یانم اور رائل سیما میں ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔جنوب مغرب مانسون تلنگانہ میں سرگرم ہے، ساحلی اے پی،یانم اور رائل سیما میں معمول کے مطابق رہا۔کمرم بھیم آصف آباد، منچریال اضلاع میں بعض مقامات پر شدید سے شدید ترین بارش کا امکان ہے۔