جنوب مغرب مانسون تلنگانہ میں کمزور پڑگیا

   

حیدرآباد۔29ستمبر(یواین آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ یکم اکتوبر کو تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد،کومرم بھیم آصف آباد، منچریال،نلگنڈہ،سوریہ پیٹ، یادادری بھونگیر، رنگاریڈی، وقارآباد، میدک اور ناگرکرنول میں شدید بارش کا امکان ہے ۔2اکتوبر کو عادل آباد،کومرم بھیم آصف آباد،نرمل،نظام آباداورکاماریڈی اضلاع میں بھی ایسی ہی صورتحال رہنے کا امکان ہے ۔30ستمبر اور یکم اکتوبر کو تلنگانہ کے تمام اضلاع میں گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔
اس بلیٹن میں کہاگیا کہ ریاست میں آئندہ پانچ دنوں کے دوران کئی مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔جنوب مغرب مانسون تلنگانہ میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کمزور پڑگیا ہے ۔اسی عرصہ کے دوران بعض مقامات پر بارش ہوئی۔