جنگاؤں میں کے سی آر کا پتلہ نذر آتش

   

جنگاؤں ۔ جنگاؤں میں آج وکلاء نے بائیکاٹ کرتے ہوئے کوٹ کے روبرو دھرنا دے کر چیف منسٹر کے سی آر کا پتلہ نذر آتش کیا۔ ہائی کورٹ کے ایڈوکیٹ وامن راؤ اور ان کی بیوی ناگمنی کے وحشیانہ قتل کے خلاف آج احتجاج کیا گیا۔ صدر با اسوسی ایشن سرینواس ریڈی نے کہا کہ وکیل کا بے رحمانہ قتل کیا گیا لیکن پولیس اور حکومت آج تک اس پر سی بی آئی انکوائری کو قائم نہیں کی۔ فوری سی بی آئی انکوائری کی جائے اور اس کیس میں جو بھی ملوث ہیں ان تمام افراد کو گرفتار کیا جائے۔ تلنگانہ میں کسی کا بھی قتل کرنا عام ہوگیا ہے ۔ تلنگانہ کی حکومت کسی کی بھی حفاظت نہیں کررہی ہے۔ جلد سے جلد تمام خاطیوں کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے۔ اس موقع پر محمد جمال شریف ایڈوکیٹ، سری رام ، سرینواس ایڈوکیٹ، بدری ایڈوکیٹ، نرسنگ راؤ ایڈوکیٹ، سدھی رنجن ایڈوکیٹ، رویندر ایڈوکیٹ، نرسنگ راؤ ایڈوکیٹ کے علاوہ دیگر وکلاء موجود تھے۔