جنگاؤں :کانگریس و بی آر ایس قائدین میں جھڑپ

   

ریاستی وزیر سیتا اکا کی موجودگی میں کارکنوں میں بحث و تکرار ، پولیس کی مداخلت

جنگاؤں ۔ 27 جنوری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر سیتکا نے جنگاؤں میں مختلف پروگراموں میں شرکت کی ۔ حیدرآباد ۔ ورنگل بائی پاس روڈ پر مختلف مجسموں کا افتتاح کیا وہاں پر کانگریس اور بی آر ایس پارٹی کے درمیان جھڑپ ہوئی ۔ کانگریس قائدین نے پرشانت ریڈی کے ساتھ ملکر رکن اسمبلی جنگاؤں پی راجیشور ریڈی ریڈی ، پی راجیشور ریڈی گو بیاک کے نعرے لگائے ، یہاں پر ناریل پھوڑنے کے دوران پی راجیشو رریڈی ایم ایل اے اور جنگاؤں انچارج کانگریس پارٹی کموری پرتاب ریڈی کے درمیان بحث اور تکرار ہوئی ۔ پولیس نے کانگریس اور بی آر ایس کے دونوں گروپوں کو ہٹادیا لیکن کانگریس کے قائدین جنگاؤں ایم ایل اے پی راجیشور ریڈی کے خلاف گو بیاک کے نعرے بلند کئے ۔ اس وقت ایم ایل اے جنگاؤں نے نازیبا کلمات ادا کئے ۔ اسی طرح جنگاؤں پر جملہ پانچ پروگرام میں بھی آپسی جھڑپ بحث و تکرار دیکھی گئی ۔ اس موقع پر پولیس نے ان دونوں پارٹی کے قائدین کو سمجھاکر پروگرامس کے مکمل ہونے تک سخت بندوبست کردیا ۔ ریاستی وزیر سیتکا کی موجودگی میں جھڑپ اور گالی گلوج اور غلط نعرے دونوں پارٹیوں کی جانب سے لگائے جانے پر بدامنی کی فضاء پیدا ہوگئی ۔ پولیس کا سخت بندوبست دیکھا گیا ۔ بعد ازاں ریاستی وزیر سیتکا نے اوشودیا فنکشن ہال پر کانگریس قائدین کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگاؤں مجلس بلدیہ کے انتخابات میں پارٹی اُنھیں ٹکٹ دے گی جو عوام میں مقبول ہیں اور اُن کے کامیاب ہونے کے صد فیصد امکانات ہیں۔ انھوں نے اس بات پر زور دیاکہ سب مل جلکر آپسی غلط فہمی و اختلافات کو دور کرتے ہوئے بلدیہ کے انتخابات میں ایک جٹ ہوکر زیادہ سے زیادہ کانگریس امیدواروں کو کامیاب بنائیں اور اس کے ذریعہ سے چیرمین بلدیہ کے عہدہ پر کانگریس قابض ہوسکے ۔ اس جلسہ کی صدارت کموری پرتاب ریڈی سابق ایم ایل اے، مارکٹ چیرمین شیوراج یادو ، محمد جمال شریف ایڈوکیٹ ڈسٹرکٹ کانگریس صدر جنگاؤں ، دھن ونتی ، سابق بلدیہ چیرمین سنیتا نارائنا ریڈی ، کروناکر ریڈی ، سرینواس ، عبدالمنان رضی ، پرشانت ریڈی ، نرسمہا ریڈی ، اشو ، نرسی ریڈی اور دوسرے موجود تھے ۔