تلنگانہ ہائی کورٹ کے جج مقرر، مقامی عوام میں مسرت کی لہر
جنگاؤں ۔ 4 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جنگاؤں کے متوطن ایس چلپتی راؤ کا تلنگانہ ہائی کورٹ کے جج کی حیثیت سے تقرر عمل میں آیا۔ ان کی پیدائش جنگاؤں میں ہوئی، فرسٹ کلاس سے دسویں کلاس تک تعلیم اربندو ہائی اسکول انگلش میڈیم جنگاؤں میں ہوئی اس کے بعد ڈگری کی تعلیم ورنگل اور ایل ایل بی کی تعلیم حیدرآباد میں ہوئی۔ 1997 ء میں وکالت کی تعلیم مکمل کی۔ 1998 میں آندھرا پردیش بار کونسل میں انرولمنٹ کیا اور حیدرآباد ہائی کورٹ میں ہی اس وقت سے اب تک وکالت کررہے ہیں۔ سیول اور کریمنل کیسیس میں اچھے ماہر ہیں۔ ان کے والد بھی وکیل تھے اور ان کے بھائی ایس کے راما راؤ اسپیشل پی پی این آئی اے اور جوائنٹ ڈائرکٹر پراسیکویشن تھے اور وظیفہ بھی ہوگیا۔ ایس چلپتی راؤ کا تلنگانہ ہائی کورٹ جج کی حیثیت سے تقرر ہونے پر جنگاؤں کے وکلا اور مقامی لوگ خوشی اور مسرت کا اظہار کررہے ہیں۔ جنگاؤں عدالت کے روبرو ان کا آبائی مکان ابھی بھی موجود ہے۔ نامہ نگار سیاست محمد جمال شریف ایڈوکیٹ نے ان سے فون پر بات کرتے ہوئے مبارکباد دی اور کہا کہ آپ کے تعلقات سب لوگوں کے ساتھ بہت اچھے ہیں ان کے کئی دوست مسلمان ہیں۔ جمال شریف نے جنگاؤں کی پرانی باتوں اور یادوں کو فون میں یاد دلاتے ہوئے مبارکباد دی۔