جنگلاتی اراضی پر ناجائز قبضوں میں تلنگانہ ملک بھر میں سرفہرست

   

یدرآباد 18 اگسٹ (سیاست نیوز) ملک کی 21 ریاستوں میں تلنگانہ جنگلاتی اراضی پر ناجائز قبضوں کے حوالہ سے سرفہرست ہے۔ ریاستی محکمہ جنگلات کے ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ تیس سال کے دوران تلنگانہ میں 11 لاکھ ہیکٹرس سے زاید جنگلاتی اراضی پر یا تو ناجائز قبضے کئے گئے یا ان کا مختلف مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا، تلنگانہ کے سابق دس اضلاع میں جنگلاتی اراضی پر سب سے زیادہ ناجائز قبضے عادل آباد ضلع میں ہوئے ہیں۔