جنگلات کو آگ لگانے پر 24 ملزمین کو پھانسی دی گئی

   

دمشق : شام کی وزارت انصاف نے جنگلات میں آگ لگانے والے ملزمین کو انفراسٹرکچر اور پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کے مجرم قرار دیتے ہوئے اُن کو پھانسی دے دی ہے۔ وزارت کے بیان میں کہا گیا کہ مجرمین کی حرکتوں سے ہزاروں ایکر پر پھیلے جنگلات تباہ ہوئے اور 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔ مجرمین کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔