خرطوم : سوڈانی فوج اور سریع الحرکت فورس ’’آر ایس ایف‘‘ نے جنگ بندی میں 72 گھنٹے کی توسیع پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔دوسری جانب خرطوم میں جمعرات کے روز بھی فوج کے جنگی طیاروں نے مخالف نیم فوجی دستوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جبکہ دارفور میں لڑائی اور لوٹ مار جاری رہی۔سعودی عرب اور امریکہ کی طرف سے دباو کے نتیجے میں سوڈانی مسلح افواج اور نیم فوجی دستے ریپیڈ سپورٹ فورسز نے جمعرات کے روز مزید 72 گھنٹے کیلئے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا۔ جنگ بندی کی سابقہ مدت نصف شب کو ختم ہو رہی تھی۔آر ایس ایف نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہاکہ ہم انسانی بنیادوں پر مزید 72 گھنٹے کیلئے جنگ بندی میں توسیع کی منظوری کا اعلان کیا جس کا آغاز 27 اپریل کی رات 12 بجے سے ہو گا۔”جنگ کو ختم کرانے کی کوشش کرنے والے ملکوں نے جنگ بندی میں توسیع کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر نافذ کرنے کی اپیل کی ہے۔