اسلام آباد۔5؍اپریل ( ایجنسیز) جنگ کے دوران پاکستان میں ایرانی کرنسی کی قدر میں اضافہ ہوگیا ہے۔میڈیاذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے رہنما ملک بوستان کے مطابق جنگ سے قبل 2500 روپے میں ایک کروڑ ایرانی ریال مل رہے تھے تاہم اب ایرانی ریال کی قدر میں اضافہ ہوگیا ہے اور 25سوروپے میں 10 ہزار ایرانی ریال مل رہے ہیں۔ملک بوستان کے مطابق ہرمز سے گزرنے کے ٹول ٹیکس اورپاکستان میں خریداری کے سبب ایرانی ریال کی قیمت بڑھی ہے۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے رہنماکا کہنا تھاکہ 2018 میں پابندیوں سے پہلے ایک کروڑ ایرانی ریال 50 ہزارروپے کا تھا۔