جوائنٹ فیملی کا کلچر قائم رکھیں شہریوں کو صدر کووند کی تاکید

   

نئی دہلی ، 3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر رام ناتھ کووند نے آج عوام سے اپیل کی ایسا ماحول برقرار رکھیں جس میں معمر افراد کو سوچ و فکر اور اظہار خیال کی آزادی حاصل رہے، اور کہا کہ وہ اثاثہ ہیں جو سماج کی میراث اور ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں۔ وہ سینئر سٹیزنس اور انسٹی ٹیوشنس کو ’انٹرنیشنل ڈے آف اولڈر پرسنس‘ کے موقع پر یہاں وزارت سماجی انصاف کے زیراہتمام تقریب میں اعزاز پیش کرنے کے بعد مخاطب تھے۔ انھوں نے حکومتوں اور این جی اوز کی کوششوں کو سراہا جو سینئر شہریوں کی دیکھ بھال اور خدمت کررہے ہیں۔