جوائے بیڈن ہی امریکی صدارتی امیدوار ہونگے

,

   

واشنگٹن ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)سینیٹر برنی سینڈرس نے وائیٹ ہاؤز کی دوڑ سے خود کو الگ کرلیا ہے۔ اس کے بعد سابق نائب صدر امریکہ جوائے بیڈن کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ اس سال نومبر میں منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات میں وہ ڈونالڈ ٹرمپ کا مقابلہ کریں گے۔ 78 سالہ سینڈرس نے کہا کہ میں صدارتی دوڑ سے الگ ہورہا ہوں۔