جوبلی ہلز میں مکان سے خاتون کی نعش برآمد

   

حیدرآباد۔/7 ستمبر، ( سیاست نیوز) جوبلی ہلز پولیس نے ایک مکان سے خاتون کی نعش کو برآمد کرلیا جو مسخ شدہ حالت میں پائی گئی۔ بتایا جاتا ہیکہ 56 سالہ خاتون شیوا لکشمی جو شوہر کی موت کے بعد اپنی بیٹی کے ساتھ رہتی تھی۔ یہ خاتون سیندھی پینے کی عادی تھی اور ہر دن سیندھی نوش کرتی تھی۔ گزشتہ روز اس کی بیٹی مکان سے باہر گئی تھی وہ مکان میں تنہا تھی جس نے سیندھی خرید کر مکان لالیا اور مکان میں نوش کیا۔ پولیس کا خیال ہے کہ مکان میں سیندھی پینے کے بعد یہ خاتون فوت ہوگئی۔ پولیس نے پڑوسیوں کی جانب سے شکایت پر کارروائی انجام دی۔