جوبلی ہلز میں کار کی دہشت، ایر بیلونس کی وجہ جانی نقصان نہیں ہوا

   

حیدرآباد /21 مارچ ( سیاست نیوز ) جوبلی ہلز علاقے میں ایک کار نے دہشت مچادی تاہم کار کے ایر بیلون کھلنے سے جانی نقصان کا واقعہ ٹل گیا ۔ اس حادثہ کے بعد علاقہ میں ٹریفک میں خلل پیدا ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کوکٹ پلی علاقے سے تعلق رکھنے والا شخص نرسنگ پیشہ سے کار ڈرائیور ہے جو سافٹ ویر ملازمین کی آمد و رفت کے انتظامات پر معمور تھا ۔ جو اپنی کار میں ملازمین کو دفتر سے گھر منتقل کرتا تھا ۔ کل رات جوبلی ہلز کے علاقہ سے کار گذر رہی تھی کہ وہ اچانک حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ روڈ ڈیوائڈر سے ٹکراکر کار حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ اس دوران ایربیلونس کھلنے سے جانی نقصان ٹل گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ع