جوبلی ہلز کی ڈرائی کلیننگ شاپ میں آتشزدگی

   

حیدرآباد ۔ /15 جنوری (سیاست نیوز) جوبلی ہلز چیک پوسٹ کے قریب پیش آئے آتشزدگی کے واقعہ میں ڈرائی کلیننگ شاپ جلکر خاکستر ہوگئی ۔ یہ واقعہ آج شام پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ جوبلی ہلز پولیس کے بموجب آج شام 5 بجے ڈرائی کلیننگ شاپ میں اچانک آگ لگ گئی اور دوکان میں موجود ملبوسات خاکستر ہوگئے ۔ اس حادثہ میں ڈرائی کلیننگ شاپ کے علاوہ قریب میں موجود صوفہ فرنیچر اور اسٹیشنری شاپ بھی جزوی طور پر جل گئے ۔ اس حادثہ کے بعد جوبلی ہلز فائر اسٹیشن سے وابستہ فائرانجن کو طلب کرلیا گیا اور اندرون چند گھنٹے آگ پر قابو پالیا گیا ۔ پولیس جوبلی ہلز نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے ۔