جوتوں میں شراب پینا ،جشن کاعجیب طریقہ

   

دبئی ۔اگر آپ پیلے رنگ کی جرسی کی ٹیم کے مداح ہیں تو 14 نومبر 2021 ایک ایسی تاریخ ہے جس سے آپ خوش ہوں گے کیونکہ ایرون فنچ کی آسٹریلیائی ٹیم نے اس تاریخ کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے 2021 ایڈیشن کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر اپنا پہلا ٹی 20 ورلڈ کپ خطاب جیتا ہے لیکن اس کے ساتھ شاید آپ اس کامیابی کے بعد آسٹریلیائی کھلاڑیوں کی جانب سے جشن کے لئے کئی جانے والی حرکت سے شرمندگی بھی محسوس ہو نے لگے۔آسٹریلیاکئی کھلاڑی اپنی تاریخی فتح کے بعد ڈریسنگ روم میں جشن کی خوشی میں آپے سے باہر ہوگئے۔ کھلاڑی ڈریسنگ روم میں ڈانس کرتے اور خوشیاں مناتے نظرآتے رہے۔ ان میں سے کچھ اپنی شان و شوکت کا نیا انداز اپنا تے ہوئے پیتے بھی نظرآتے ہیں۔مین ان یلو اپنی فتح کا جشن منانے کے لیے اپنے جوتوں سے پی رہے تھے۔ میتھیو ویڈ اورمارکس اسٹوئنس جیسے کھلاڑیوں نے اپنے جوتے اتارے، اس میں اپنا مشروب ڈالااور پھر پیا۔کھلاڑیوں کی اس حرکت نے شائقین کے ایک طبقہ کوکافی مایوس کیاکیونکہ ان کا ماننا ہے کہ جشن کا یہ طریقہ تہذیب و تمدن کے مغائر ہے۔مجموعی طور پرآسٹریلیا کے پاس2021 کے ٹی20 ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کے بعد جشن منانے کا موقع تھا لیکن جس طرح کا طریقہ ان کھلاڑیوں نے اپنا یا اس نے شائقین کو مایوس ضرورکیا ہے۔یادر رہے کہ آسٹریلیا نے فائنل میں 173 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ورلڈکپ کے چمپئن بن کر ابھرے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بورڈ پر 172/4 کا اچھا اسکور درج کیا تھا اور آسٹریلیا کو ٹرافی حاصل کرنے کے لیے 8.5 رنز فی اوور کے رن ریٹ سے اسکور کرنے کی ضرورت تھی لیکن آسٹریلاھئی بیٹسمینوں نے منصوبہ کے تحت نشانے کا تعاقب کیا۔ ٹاپ آرڈر میں ڈیویڈ وارنر نے 140 کے قریب اسٹرائیک ریٹ سے شاندار 53 رنز بنا کر اپنی قابلیت ثابت کی۔ وارنر نے اپنی اننگز میں 4 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ پھر مچل مارش کی جانب سے ایک شاندار اننگز منظر عام پر آئی۔ دائیں ہاتھ کے اس بیٹر نے 50 گیندوں پر شاندار 77 ناٹ آوٹ رنز بنائے اور آخر تک ڈٹے رہے۔ ان کی اننگز 6 چوکوں اور 4 چھکوں سے مزین تھی۔ مارش نے اپنی سنسنی خیز اننگز کے لیے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ ڈیوڈ وارنر پلیئر آف دی ٹورنمنٹ کے طور پر سامنے آئے۔