بھوپال: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے رامیشور شرما نے جودھا اکبر معاملے میں اپنے متنازعہ بیان کے لیے معافی مانگ لی ہے ۔ شرما بھوپال کے حضور اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں ، نے حال ہی میں یہاں منعقدہ ایک عوامی تقریب میں کہا تھا کہ اکبر اور جودھا کے درمیان کوئی ‘محبت’ نہیں تھی۔ ان کی کوئی پہلے سے ملاقات بھی نہیں تھی لیکن اس وقت کے لوگوں نے اقتدار کے لیے ‘بیٹی’ کو داؤ پر لگا دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔یہ بیان تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوا اور شرما دفاعی انداز میں آگئے ۔ انہوں نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ارادہ کسی کو تکلیف پہنچانا نہیں ہے ۔ وہ پورے ‘راجپوتانہ’ سے معافی مانگتے ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ عظیم مہارانا پرتاپ تھے نہ کے اکبر۔