جوریل رانچی ٹسٹ میں دھونی سے ملاقات کے خواہاں

   

رانچی۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان رانچی کے جے ایس سی اے اسٹیڈیم میں23 فروری کو شروع ہونے والے چوتھے ٹسٹ سے قبل ہندوستانی ٹیم کے وکٹ کیپر دھرو جوریل نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس ٹسٹ کے دوران لیجنڈری ایم ایس دھونی سے ملنے کا موقع ملے گا چونکہ میچ دھونی کے شہر میں ہورہا ہے۔ ہندوستان اس وقت پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریز میں انگلینڈ کے خلاف 2-1 سے آگے ہے۔ جورل راجکوٹ میں ٹسٹ ڈیبیوکیا ہے ، جہاں ہندوستان نے 434 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ اس کھیل میں انہوں نے پراعتماد 46 رنز بنائے جبکہ بین ڈکٹ کا ایک شاندار رن آؤٹ بھی ان کے نام درج ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ میرا خواب ماہی بھائی سے خاص طور پر میچ کے بعد ملنا ہے، وہ بھی ایک بین الاقوامی کھیل کے بعد ہندوستانی جرسی میں ملاقات یادگار ہوگی۔ جب بھی میں نے ان سے بات کی ہے، میں نے ہمیشہ ان سے کچھ نیا سیکھا ہے اور یہ میری کرکٹ میں بہت مددگار ثابت ہوا ہے لہذا میں امید کروں گا کہ مجھے رانچی میں چوتھے ٹسٹ کے دوران ان سے ملنے کا موقع ملے گا۔