جوزف پہلی ہی گیند پر وکٹ لینے والے 23 ویں بولر

   

ایڈیلیڈ۔ ویسٹ انڈیزکے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولرشمر جوزف مردوں کے ٹسٹ کرکٹ میں پہلے ٹسٹ کے پہلے دن آسٹریلیا کے نئے ترقی یافتہ اوپنر اسٹیو اسمتھ کی وکٹ کے ساتھ پہلی ہی گیند پر وکٹ لینے والے 23ویں بولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ ایڈیلیڈ اوول میں انجام دیا ۔ آسٹریلیا کی اننگز کے نویں اوور میں جوزف نے آف اسٹمپ کے بالکل باہر ایک اچھی لینتھ کی گیند کی، اسمتھ کو اس گیند پرکھیلنے کی طرف راغب کیا اور گیند باہری کنارے لیتے ہوئے ایک اورساتھی ڈیبیو کرنے والے جسٹن گریویزکی طرف گئی، جنہوں نے تیسری سلپ پر ایک کم اونچائی اور تیزکیچ لیا۔وارنرکی سبکدوشی کے بعد اسمتھ آسٹریلیا کیلئے اننگز کا آغاز کیا اور وہ اس اننگز میں 26 گیندوںمیں 12 رنز اسکور کئے۔