جوشی مٹھ میں حکومت کے خلافاحتجاجی مظاہرہ

   

چمولی: جوشی مٹھ بچاؤ سنگھرش سمیتی کی اپیل پر لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرین اور ان کی حمایت میں جمع ہوئی بھیڑ نے اتراکھنڈ کے چمولی ضلع کے جوشی مٹھ میں حکومت اور نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن لمیٹڈ (این ٹی پی سی) کے خلاف مارچ نکالا۔اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ میں متاثرین لوگوں کی حمایت میں جمع ہوئے پینک کھنڈا بلاک کے گاوں کے لو گوں نے عظیم ریلی نکال کر حکومت پر بے گھر ہونے اور متاثرین کی باز آبادکاری کے معاملے میں لاپرواہی اور بہانے بنانے کا الزام لگایا۔ این ٹی پی سی کو آفت کا ذمہ دار ٹھہرانے کے ساتھ ساتھ اس کے خلاف نعرے بھی لگائے ۔ احتجاج کے دوران لوگ ‘این ٹی پی سی گو بیک ’ کے نعرے بھی لگا رہے تھے ۔