نئی دہلی، 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جولائی 2019 میں 10 لاکھ 49 ہزار 748 ملازم ملازمین پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) میں شامل ہوئے ہیں۔چہارشنبہ یہاں جاری کردہ اعدادوشمار میں حکومت نے بتایا کہ ای پی ایف او میں شامل ہونے والے نئے ملازمین میں سات لاکھ 86 ہزار 820 مرد اور دو لاکھ 62 ہزار 911 خواتین ملازمین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 17 ملازمین دیگر ہیں۔ ستمبر 2017 سے جولائی 2019 تک ، دو کروڑ 65 لاکھ 64 ہزار 829 ملازمین ای پی ایف او میں شامل ہوئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2019 میں 14 لاکھ 24 ہزار 225 ملازمین نے ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی) میں شمولیت اختیار کی۔