جولائی میں بینکوں کو 13 دن تعطیل

   

نئی دہلی ۔ 2 جولائی (ایجنسیز) ماہ جولائی 2025ء میں جملہ 13 دن بینک بند رہیں گے۔ ریزرور بینک آف انڈیا کی تعطیلات کی فہرست کے مطابق، جولائی میں 13 دن بینک بند رہیں گے، جن میں ویک اینڈ کی تعطیلات بھی شامل ہیں۔ تاہم، یہ تعطیلات تمام ریاستوں میں یکساں نہیں ہوں گی، اس لیے آپ کو یہ چیک کرنا ضروری ہے کہ آپ کی ریاست میں بینک کب بند رہے گا۔جولائی 2025 میں ویک اینڈ کی تعطیلات کی وجہ سے بھی کئی دن بینک بند رہیں گے۔