یلاریڈی /24 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جونئیر پنچایت سکریٹریز کے مسائل حل کرنے کا ڈیمانڈ کرنے TPSF منڈل صدر راجیش نے حکومت سے مطالبہ کیا ۔ منڈل لنگم پیٹ مستقر پر منڈل کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے جونئیر پنچایت سکریٹریز نے مل کر تلنگانہ پنچایت راج سکریٹریز فیڈریشن تشکیل دینے رکنیت دی گئی ۔ TSF نائب صدر کی حیثیت سے سرینواس جنرل سکریٹری سندھیا اور اراکین میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے پنچایت سکریٹریز کو رکنیت دی گئی ۔ فیڈریشن صدر راجیش نے مزید کہا کہ جونئیر پنچایت سکریٹریز کے مسائل حکومت کو پیش کئے جائیں گے اور توجہ دلانے حل کروانے کی انہوں نے حکومت سے اپیل کی ۔
دیسائی پیٹ میں مقفل مکانات میں چوری کی واردات
گمبھی راو پیٹ، سرسلہ24جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) راجننہ سرسلہ ضلع کے گمبھی راو پیٹ سے وابستہ موضع دیسائی پیٹ میں منگل کی رات نامعلوم سارقوں نے دو مکانات کو نشانہ بناتے ہوئے قفل توڑ کر اندر داخل ہوتے ہوے الماری کو نقصان پہنچا کر دیولکشمی نامی خاتون کے مکان سے چار تولے طلائی زیوارت کے علاوہ بالیا کے مکان سے کچھ نقد رقم کا سرقہ کرلیا جبکہ ان دو مکانات کے افراد خاندان دوسرے گاوں گئے ہوئے تھے ۔