اس سے قبل انہوں نے تیسر ی لہر کی پیش قیاسی کی تھی
نئی دہلی۔ انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹکنالوجی کانپور(ائی ائی ٹی۔ کے) ماہرین نے جون کے مہینے میں ہندوستان کو کویڈ کی چوتھی لہر کا سامنا کرنے کا قیاس ظاہر کیاہے۔اسکے علاوہ انہوں نے اکٹوبر کے آخر تک اس لہر کے برقرار رکھنے کی بھی قیاس پیش کیاہے۔
اس میں شدت 15اگست سے 31اگست کے درمیان میں رہے گی۔اس سے قبل انہوں نے تیسر ی لہر کی پیش قیاسی کی تھی اور تاریخوں کے معمولی ردعمل کے ساتھ یہ پیش قیاسی کے مطابق ہی رونما ہوئی تھی۔
ائی ائی ٹی کانپورکے شعبہ ریاضی وار شماریات کے محققین سابارا پرساد راجیش بھائی‘ سابار سنکر دھار اور شالاب نے اپنی پیش قیاسی کے لئے شماریاتی ماڈل کا استعمال کیاہے۔
درایں اثناء ہندوستان کی تمام ریاستوں او ریونین ٹیرٹیرز میں تیزی کے ساتھ کویڈ کے معاملات میں کمی دیکھی گئی ہے۔
بحالی کا تناسب میں بھی تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے
ایم ایچ اے کی ریاستوں کوہدایت
حال ہی میں مرکزی وزرات داخلی امور نے تمام ریاستوں کو پابندیوں میں نرمی لانے کی ہدایت دی ہے۔
مختلف ریاستوں کے چیف سکریٹریز کولکھے مکتوب میں ایم ایچ اے کے سکریٹری اجئے بھلا نے لکھا ہے کہ ”ملک میں مثبت او رفعال معاملات میں تیزی کے ساتھ کمی ہورہی ہے‘ ریاستوں او ریوٹیز میں سرگرمیاں دوبارہ کھولی جارہی ہیں۔
ان کے مقامی حالات کاجائزہ لینے کے بعد مختلف سرگرمیوں میں نرمی کو تسلیم کیاگیا ہے جیسے سماجی‘ اسپورٹس‘ سیر وتفریح‘ تعلیمی‘ کلچرل‘ مذہبی اجتماعات اسکولوں‘ کالجوں اور دیگر معاشی سرگرمیاں اس میں شامل ہیں“۔
کویڈ 19کے یومیہ معاملات کی گنتی
ہفتہ کے روز ہندوستان میں پچھلے 24گھنٹوں میں 11,499تازہ معاملات کویڈ19کے درج ہوئے تھے جس کے بعد فعال معاملات کا موقف1,21,881‘ جو جملہ معاملات کا 0.28فیصد رہا ہے۔
درایں اثناء تلنگانہ میں ایک روز قبل 241کویڈ کے معاملات در ج ہوئے جس کے بعدجملہ معاملات 7,88,624تک پہنچ گئے۔
ہفتہ کے روز کوئی بھی کویڈ سے موت درج نہیں کی گئی‘ اور جملہ اموات 4,111پر ہی رکے ہوئے ہیں۔گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) حددومیں 76تازہ معاملات درج ہوئے جس کے بعد ضلع رنگا ریڈی میں 21اور میڑچل ملکاجگیری میں 12معاملات کا اندراج عمل میں آیاہے۔