جون کے پہلے ہفتہ سے راشن کارڈس کے درخواستوں کی جانچ

   

حیدرآباد ۔ 31 مئی (سیاست نیوز) نئے راشن کارڈس کیلئے درخواستیں داخل کرنے والوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ درخواست گذار بڑی بے چینی سے راشن کارڈس کا انتظار کررہے ہیں۔ تاہم درخواستوں کی جانچ کا عمل شروع نہ ہونے کی وجہ سے عوام سرکل دفاتر کے چکر کاٹ ررہے ہیں۔ محکمہ سیول سپلائز کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جون کے پہلے ہفتہ میں درخواستوں کی جانچ کا عمل شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھاری تعداد میں وصول ہونے والی درخواستیں جانچ کے عمل میں بہت بڑی رکاوٹ بن رہی ہیں۔ شہر حیدرآباد کے 9 سرکلس کے حدود میں فی الحال 6,39,451 راشن کارڈس ہیں۔ تازہ طور پر نئے راشن کارڈس کیلئے تقریباً 4 لاکھ درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ عہدیداروں کا کہنا ہیکہ ان میں زیادہ تر لوگوں نے دو یا تین مرتبہ درخواستیں داخل کیا ہے۔ بلدیہ، کلکٹریٹ کے پرجاوانی کے علاوہ ای سیوا کے ذریعہ درخواستیں داخل کی گئی ہیں۔ ان کی جانچ کیلئے سی آر او کے حدود میں ضرورت کے مطابق عملہ نہیں ہے۔ درکار عملے کیلئے محکمہ مال اور بلدیہ کو مکتوبات روانہ کئے گئے ہیں۔ 2