جوٹ کی ایم ایس پی5650 روپے فی کوئنٹل

   

نئی دہلی: حکومت نے سال 2025-26 کے لیے جوٹ کی کم از کم امدادی قیمت میں 315 روپے کا اضافہ کرکے 5650 روپے فی کوئنٹل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں چہارشنبہ کو یہاں منعقدہ مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلے میں تجویز کو منظوری دی گئی۔ مرکزی وزیر تجارت پیوش گوئل نے کابینہ کی میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ جوٹ کی کم از کم امدادی قیمت میں اضافہ سے پیداوار پر 66.8 فیصد منافع کو یقینی بنایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سال 2014-15 میں جوٹ کی کم از کم امدادی قیمت 2400 روپے فی کوئنٹل تھی جو کہ اب 5650 روپے تک پہنچ گئی ہے جو کہ 2.35 گنا اضافہ ہے ۔ سرکاری ریلیز کے مطابق، 2014-15 سے 2024-25 کی مدت کے دوران جوٹ پیدا کرنے والے کسانوں کو دی گئی ایم ایس پی کی رقم 1300 کروڑ روپے ہے جبکہ 2004-05 سے 2013-14 کی مدت کے دوران دی گئی رقم 441 کروڑ روپے تھی۔